شاہ زیب حسن کا الزامات ماننے سے انکار

شاہ زیب حسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے 3 الزامات پر قانونی جواب تیار کر لیا ہے


Sports Desk March 18, 2017
شاہ زیب حسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے 3 الزامات پر قانونی جواب تیار کر لیا ہے: فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے خود پر لگے الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے فیصلہ کر لیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کئے جانے والے بلے باز شاہ زیب حسن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرشاہ زیب حسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے 3 الزامات پر قانونی جواب تیار کر لیا ہے جسے وہ چند روز میں جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔ جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے، کسی کھلاڑی کو نہیں اکسایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن معطل

واضح رہے کہ 3 دن تفتیش اورطویل غور و فکر کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے گزشتہ روز شاہ زیب کو چارج شیٹ جاری کی تھی جس میں ان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کے تحت ساتھی کرکٹرز کو اکسانے، بکی کے رابطے پر بلا تاخیر مطلع نہ کرنے، کسی ساتھی سے کرپٹ عناصر کے تعلق کا علم ہونے پر بھی واقعے کو چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں