پیرس ایئرپورٹ پر تعینات فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش حملہ آور ہلاک

واقعے کے بعد اورلی ایئرپورٹ کے بیشتر حصوں کو خالی کروا لیا گیا

اولے ایئرپورٹ پر ایک نامعلوم شخص نے فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کی جس دوران گولیاں چل گئیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

فرانس کے دارالحکومت کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے اورلی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔


مسافروں کے مطابق اورلی ایئرپورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل میں ایک نامعلوم شخص نے وہاں تعینات فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کی جس دوران بندوق سے گولیاں چل گئیں۔خوش قسمتی سے مسافر اس فائرنگ سے محفوظ رہے لیکن فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی پولیس نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن فی الحال اس شخص کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون تھا، کہاں سے آیا تھا اور فوجی سے بندوق چھیننے کی کوشش کیوں کررہا تھا۔ علاوہ ازیں اب تک یہ بھی پتا نہیں چل سکا ہے کہ آیا وہ شخص اکیلا تھا یا کسی دہشت گرد گروہ کے ساتھ اولے ایئرپورٹ پر کارروائی کرنے آیا تھا۔
Load Next Story