اشتعال انگیز تقاریر کیس فاروق ستار کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم

حکومت اور پولیس کو مقدمات کی حساسیت کو سمجھنا ہوگا، انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم

حکومت اور پولیس کو مقدمات کی حساسیت کو سمجھنا ہوگا، عدالت : فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے کیس میں 20 مارچ تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسرحمید خان نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں فاروق ستار اور دیگر کی گرفتاری ضلعی سطح پرٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ملیرمیں درج مقدمات کی تفتیشی رپورٹ ایس ایس پی ملیرراؤانواردیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کے بعد رہائی


عدالت نے فاروق ستار کی عدم گرفتاری اور پولیس رپورٹ پرعدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے حکومت اور پولیس کو مقدمات کی حساسیت کو سمجھنا ہوگا فاروق ستار کو ہرصورت گرفتارکیا جائے اورعدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں عامرخان اور خالد مقبول صدیقی کو بھی پیرتک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پراشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا الزام ہے اور ان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story