سعودی عرب میں تاریخی پیشرفت30خواتین شوریٰ ارکان مقرر

شاہی فرمان کے تحت 150 ارکان پر مشتمل شوریٰ کونسل کے دستور میں دو دفعات میں ترمیم کی گئی.


ویب ڈیسک January 12, 2013
شاہی فرمان کے تحت 150 ارکان پر مشتمل شوریٰ کونسل کے دستور میں دو دفعات میں ترمیم کی گئی. فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے تاریخی فرمان جاری کرتے ہوئے 30 خواتین کو شوریٰ کونسل کی ارکان مقرر کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کےحکم نامہ کے مطابق خواتین کو بھی شاہ کی شوریٰ کونسل کا رکن بنانے کی منظوری دے دی گئی، اس شاہی فرمان کے تحت 150 ارکان پر مشتمل شوریٰ کونسل کے دستور میں دو دفعات میں ترمیم کی گئی، شاہ عبداللہ نے پہلی مرتبہ اپنی کابینہ میں خواتین وزراء کو شامل کیا تھا اور اب انھیں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوریٰ کونسل کی بھی رکنیت دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں