ایشوریا رائے کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے

بچن خاندان کے قریبی ذرائع نے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔


ویب ڈیسک March 18, 2017
بچن خاندان کے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔، فوٹو:فائل

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج طویل علالت کے بعد چل بسے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سمدھی اور ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا رائے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں آج سہ پہر طویل علالت کے باعث چل بسے جب کہ بچن خاندان نے کرشنا رائے کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ایشوریا والد کی تیمار داری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہولی کا تہوار بھی سادگی سے منایا۔ ایشوریا والد کی موت کے وقت اسپتال میں ہی تھیں اور موت کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے کے والد اورابھیشیک بچن کے سسر بھارتی فوج میں بطور ماہر حیاتیات کے خدمات انجام دیتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |