ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے کوٹ کیہترا کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 18, 2017
بھارتی فوج نے کوٹ کیہترا کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

BAHAWALPUR: لائن آف کنٹرول پر کوٹ کیہترا میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئی جب کہ پاک فوج نے بھارتی گولا باری اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی اور کوٹ کیہترا میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے60 سالہ خاتون شہید ہوگئی جن کا تعلق ٹھنڈی کہسی گاؤں سے ہے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں