پاکستان اور نیوزی لینڈ میں دوسرا ہاکی میچ ڈرا ہوگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراٹیسٹ میچ پیر کو کھیلا جائے گا


Sports Desk March 18, 2017
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراٹیسٹ میچ پیر کو کھیلا جائے گا ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: پاکستان اور نیوزی لینڈ میں دوسرا ہاکی ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا اوردونوں ٹیموں نے 2,2 گول اسکور کیے جب کہ میزبان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ 24ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سیم لین نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، گرین شرٹس نے 2 پنالٹی کارنر پر گول کرنے کے مواقع ضائع کیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے میک ولکاکس نے پاکستان کے دفاعی کھلاڑی کے غلط پاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بال کو جال میں پہنچاتے ہوئے اسکور 0-2 کر دیا۔ ایک منٹ بعد ابوبکر پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، 42 ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے شاندار گول کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ جس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور مقابلہ برابری کی سطح پر ختم ہوا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی۔ بلیک اسٹکس کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ تیسراٹیسٹ میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |