چارسدہاے این پی کے رہنما کے قافلے کےقریب دھماکا11افراد زخمی
بشیر خان عمرزئی پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھےکہ راستے میں خان گڑھی کے قریب سڑک پر پل کے نیچے نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمابشیرعمرزئی کےقافلے کے قریب دھماکے سے سابق صوبائی وزیرسمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے رہنما بشیر خان عمرزئی ساتھیوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں میں پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھےکہ راستے میں خان گڑھی کے قریب پل کے نیچے نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس کے باعث سابق صوبائی وزیر جنگلات بشیر خان عمرزئی، سابق تحصیل ناظم چارسدہ ظفر اللہ خان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا جہاں سے بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور بھجوا دیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔