کولمبو ٹیسٹ سری لنکا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے


Sports Desk March 18, 2017
سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے . فوٹو : اے ایف پی

بنگلا دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جب کہ سری لنکن ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 268 رنز اسکور کرتے ہوئے 139 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پیسارا اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 54 رنز سے شروع کی اور کھیل کے اختتام پر 8 وکٹ پر 268 رنز بنا لیے ہیں۔ دلروان پریرا 26 اور سرنگا لکمل 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دموتھ گونارتنے 244 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوشال مینڈس 36 اور اپل تھرنگا 26 رنز بنا سکے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے 3,3 جب کہ مہدی حسن مرزا اور تیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں سری لنکا کے 338 رنز کے جواب میں 467 رنز بنائے تھے۔ شکیب الحسن 116، مصدق حسین 75 جب کہ کپتان مشفیق 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان رنگنا ہیراتھ اور لکشن سنداکن نے 4,4 وکٹیں حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |