رانچی ٹیسٹ بھارت نے 6 وکٹ پر 360 رنز بنا لیے 

آسٹریلیا کو ابھی تک 91 رنز کی برتری حاصل ہے


Sports Desk March 18, 2017
آسٹریلیا کو ابھی تک 91 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ فوٹو : اے پی

CHITRAL: بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹ پر 360 رنز بنا لیے جب کہ آسٹریلیا کو ابھی تک 91 رنز کی برتری حاصل ہے۔

جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام پر 6 وکٹ پر 360 رنز بنالیے۔ چتیشور پجارا 328 گیندوں پر 17 چوکوں کی مدد سے 130 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین وردھمان ساہا 18 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ مرلی وجے 82، لوکیش راہول 67، کرن نائر 23، اجنکیا راہانے 14، کپتان ویرات کوہلی 6 جب کہ روری چندرن ایشون 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4 شکار کیے جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور اسٹیف اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسمتھ نے کوہلی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 451 رنز بنائے تھے، کپتان اسٹیون اسمتھ 178 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے جب کہ گلین میکسویل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 104 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 5، امیش یادیو نے 3 اور روی چندرن ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |