آپریشن رد الفساد ملک بھر سے 24 گھنٹوں میں 39 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن میں ایک افغان باشندہ بھی گرفتار جب کہ اسلحہ، بارود اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک March 18, 2017
آپریشن میں ایک افغان باشندہ بھی گرفتار جب کہ اسلحہ، بارود اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

لاہور: پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں انٹیلی جنس بیس 6 اور 35 سرچ آپریشنز کیے گئے جس میں 35 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آپریشن رد الفساد؛ملک کے مختلف شہروں سے افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد گرفتار

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں پنجاب رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشنز میں ایک افغان باشندے سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن سے اسلحہ، بارود، غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں