فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے رابطے ہیں خورشید شاہ

ایم کیوایم پاکستان اور لندن جڑواں بچے ہیں جن میں جائیداد کا جھگڑا ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

ایم کیوایم پاکستان اور لندن جڑواں بچے ہیں جن میں جائیداد کا جھگڑا ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے رابطے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان جڑواں بچے ہیں جن میں جائیداد کا جھگڑا ہے جب کہ فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے روابط ہیں لیکن انہوں نے خود کو لندن سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایک ظاہری بات ہے اس لیے ہمیں ظاہری چیز کو ماننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ایک پارلیمانی جماعت کے لیڈر ہیں ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کے بعد رہائی

واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری اور رہائی سامنے آئی جس کے بعد یہ معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔

Load Next Story