درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا

درگاہ کے سجادہ نشین اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے جہاں ان کا موبائل فون سگنل نہ ہونے سے رابطہ کٹ گیا


ویب ڈیسک March 18, 2017
درگاہ کے سجادہ نشین اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے جہاں ان کا موبائل فون سگنل نہ ہونے سے رابطہ کٹ گیا، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

کراچی سے لاپتا ہونے والے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے پاکستان آنے والے حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی کے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے کی اطلاعات زیر گردش تھیں اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک واویلا کھڑا کر رکھا تھا جب کہ بھارت نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ساتھ بھی اس معاملے کو اٹھایا تھا تاہم اب دونوں شخصیات کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ آصف نظامی اور ناظم نظامی کراچی میں عزیز و اقارب سے ملنے کے بعد اندرون سندھ اپنے دیگر مریدین سے ملنے گئے جہاں موبائل فون کے سگنل کی عدم موجودگی کے باعث ان کا رابطہ کٹ گیا تھا تاہم اب دونوں شخصیات بحفاظت کراچی پہنچ گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں