مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

جس نے میرا 35 کروڑ کا گھر بتایا ہے وہ اسے ڈھونڈلے میں اسی کو گفٹ کردوں گا، اسد قیصر


ویب ڈیسک March 18, 2017
جس نے میرا 35 کروڑ کا گھر بتایا ہے وہ اسے ڈھونڈلے میں اسی کو گفٹ کردوں گا، اسد قیصر، فوٹو؛ فائل

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کوئی جائیداد نہیں چھپائی ہے سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں ڈکلئیرڈ ہے اور اگر مجھ پر کرپشن الزام ثابت ہوگئے توسیاست چھوڑ دوں گا۔

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اوپر لگے کرپشن کے الزامات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی اپنی جائیداد نہیں چھپائی ہے اور میرا سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں ڈکلئیرڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے توسیاست چھوڑدوں گا اورجومیرا 35 کروڑ کا بنگلہ ڈھونڈ کردے گا وہ اسی کو گفٹ کردوں گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسد قیصر پرالزام لگانے والا اگر جھوٹا ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔