گلشن اقبال میں کار چھیننے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ملزمان نے واردات کے دوران شہریوں کے پتھراؤ کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے راہگیر ہلاک ہوا، پولیس


ویب ڈیسک March 18, 2017
ملزمان نے واردات کے دوران شہریوں کے پتھراؤ کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے راہگیر ہلاک ہوا، پولیس، فوٹو؛ فائل

گلشن اقبال میں كار چھیننے كی واردات كے دوران ملزمان كی اندھا دھند فائرنگ سے ایك راہگیر ہلاك ہو گیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے كی حدود گلشن اقبال بلاك 13/C القدوس اپارٹمنٹ كے قریب موٹر سائیكل سوار ملزمان كی فائرنگ سے41 سالہ شخص نعیم احمد ولد نور محمد شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناك حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل كیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق القدوس اپارٹمنٹ كے قریب ایك موٹر سائیكل پر سوار2 ملزمان سوك كار كے ڈرائیور سے اسلحہ كے زور پر كار چھین رہے تھے كہ شہریوں نے پتھراؤ شروع كردیا جس پر ملزمان فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ كردی جس كے نتیجے میں راہگیر محمد نعیم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جو دوران علاج ہلاك ہو گیا، مقتول گلشن اقبال بلاك 13 كا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے كی كارروائی كے بعد لاش ورثا كے حوالے كر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔