خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ جوابی کارروائی میں 3 مارے گئے

فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 19, 2017
فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع. فوٹو : فائل

سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چوکس جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔