اسپتالوں میں اسٹنٹس کی تفصیلات آویزاں کرنے کی ہدایت

ریٹیل پرائس مقررکریں، لیبل پر برانڈ ،سیریل نمبر، بیج نمبر، ایکسپائری ڈیٹ لازمی پرنٹ کریں، حکم نامہ جاری


شبیر حسین March 19, 2017
اسٹنٹ کے محفوظ استعمال اور مریض کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،وزارت صحت۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزارت صحت نے ملک بھر میں امراض قلب کے مریضوں سے اسٹنٹ کی غیرمنصفانہ قیمتوں کی وصولی روکنے، اسٹنٹ کے محفوظ استعمال اورمریض کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایت جاری کردیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسٹنٹ پالیسی بورڈکوہدایت کی گئی ہیں کہ اسٹنٹ مینوفیکچررزکمپنیوں اور امپورٹرز کو پابند بنایا جائے کہ وہ اسٹنٹ کی میکسیمم ریٹئیل پرائس (ایم آر پی) مقرر کریں، اسٹنٹ کے لیبل پربرانڈ نیم، میکسیمم ریٹئیل پرائس، سیریل نمبر، بیج نمبر، ایکسپائری ڈیٹ لازمی پرنٹ کریں، مقررکردہ قیمت کو نہ صرف اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے بلکہ پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا میں سہ ماہی بنیاد پر بھی اس کی تشہیرکی جائے۔

علاوہ ازیں امراض قلب کے تمام اسپتالوں میں تمام اقسام کی اسٹنٹس کی قیمتیں آویزاں کی جائیں، یہ لسٹ سرجن کے ساتھ مریض کے نمائندے کو بھی مہیا کی جائے، امراض قلب میں مبتلا ہر مریض کی آپریشن کے عمل کی مکمل وڈیو بنائی جائے جس کی ایک کاپی مریض کے نمائندے کودی جائے، ایک کاپی سوسائٹی آف انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ جبکہ ایک کاپی اسپتال کی لیبارٹری میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں