حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوگئی نواز شریف

ملک میں صبح وشام بے گناہ انسانوں کا خون بہہ رہا اورحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی، نواز شریف

ملک میں صبح وشام بے گناہ انسانوں کا خون بہہ رہا اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

صدرمسلم لیگ(ن)نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوگئی ہے۔


اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں صبح وشام بے گناہ انسانوں کا خون بہہ رہا ہے اورحکومت خاموش تماشائی بئی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قتل وغارتگری تو جنگلوں میں بھی نہیں ہوتی لگتا ہے ملک کو لاقانونیت کے چنگل میں دے دیا گیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اوراس طرح کی قتل وغارت گری سے سب کے سرشرم سے جھگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اورسول سوسائٹی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اپنا کرداراداکرے۔
Load Next Story