سلامتی کونسل کا سی پیک کی بھرپور حمایت کا اعلان

سلامتی کونسل نے سی پیک، شاہراہ ریشم اور تاپی گیس پائپ لائن کو مفاد عامہ کے منصوبے قرار دیا


ویب ڈیسک March 19, 2017
سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی۔ فوٹو: فائل

سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ہے۔

سلامتی کونسل میں علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی قرارداد پیش کی گئی جس کی اراکین کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی۔ قرارداد میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے، شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ منصوبے، تاپی گیس پائپ لائن اور چاہ بہاربندر گاہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی سی پیک کی تفصیلات مانگ لیں

سلامتی کونسل نے سی پیک سمیت ان منصوبوں کی کھل کرحمایت کی اور انہیں مفاد عامہ کے منصوبے قرار دیا۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں