ڈرائیور کو دل کا دورہ کار الٹ گئی 4 افراد ہلاک 2 زخمی

ڈرائیور گور تھن داس طبیعت خراب ہونے کے باوجود گاڑی چلا تا رہا، دل کا دورہ پڑنےسے ایکسی لیٹر پر پائوں کا دبائو بڑھ گیا


Nama Nigar July 30, 2012
ڈرائیور گور تھن داس طبیعت خراب ہونے کے باوجود گاڑی چلا تا رہا، دل کا دورہ پڑنے سے ایکسی لیٹر پر پائوں کا دبائو بڑھ گیا۔ فائل فوٹو

سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹ جانے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوری آباد کے قریب نورانی سے سکرنڈ جاتے ہوئے تیز رفتار کار ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ جانے کے باعث قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد عبدالمجید خانزادہ اور چھڈل لاشاری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو کار سے نکالا، زخمیوں کو ایل ایم یو جامشورو منتقل کیا جا رہا تھا کہ مزید دو افراد مجید رانگر اور گورتھن داس راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ2 زخمیوں علی اکبر اور 5 سالہ مصطفیٰ کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار نورانی سے سکرنڈ جا رہے تھے جبکہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق سکرنڈ سے ہے۔ زخمی علی اکبر نے بتایا کہ ڈرائیور گور تھن داس نورانی میں طبیعت خراب ہونے کے باوجود گاڑی چلانے پر مصر رہا اور راستے میں دل کا دورہ پڑجانے کے باعث ایکسی لیٹر پر پائوں کا دبائو بڑھ گیا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کئی گھنٹے بلاک رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں