لانگ مارچ کے پیش نظراسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اسلام آباد انتظامیہ کی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف سمیت نرسوں کو پیر کے روز ڈیوٹی پر حاضری کی ہدایت

لانگ مارچ کے دوران کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، فوٹو:فائل

لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔



لانگ مارچ کے دوران کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولی کلینک اسپتال 200بیڈز لگا کرمعمول کے آپریشنزملتوی کردیئے گئے ہیں۔ دونوں اسپتالوں کے بلڈ بینکس میں خون کی کمی نہ ہونے کے لئے بھی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف سمیت نرسوں کو پیر کے روز ڈیوٹی پر حاضری کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Load Next Story