یمن میں اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی کمانڈر سمیت 45 باغی ہلاک

فضائی بمباری میں باغیوں کے 6 ٹھکانوں سمیت متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں


ویب ڈیسک March 19, 2017
فضائی بمباری میں باغیوں کے 6 ٹھکانوں سمیت متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں : : فوٹو : فائل

عرب اتحادی فوج نے البرح میں فضائی بمباری کر کے حوثی کمانڈر سمیت 45 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یمن میں تعز گورنری کے مغربی علاقے البرح میں عرب اتحادی افواج کی فضائی بمباری سے حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 باغی ہلاک ہو گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے حملے میں فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائی بمباری کے دوران باغیوں کے 6 ٹھکانوں سمیت متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ المخا اور اس کے اطراف کو حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یمن کی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے 7 پاکستانی وطن پہنچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن میں مغربی مآرب میں صرواح کے زیر انتظام کوفل ڈاریکٹوریٹ کی ایک جامع مسجد پر حوثی دہشت گردوں کے حملے میں 34 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |