کوئٹہ میں میتوں سمیت دھرنا دینے والوں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیںالطاف حسین

کوئٹہ میں اندوہناک سانحے پر سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی بے حسی کی کھلی مثال ہے،الطاف حسین


ویب ڈیسک January 12, 2013
وفاقی اورصوبائی حکومتیں،سیاسی اور مذہبی جماعتیں شہیدہونے والےافرادکے سوگوار لواحقین کے غم اور دکھ کو سمجھیں ،الطاف حسین فوٹو: فائل

DUBAI:

ایم کیوایم کے الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں میتوں سمیت دھرنادینےوالے سوگوار لواحقین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔


لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاہےکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں شہیدہونے والےافرادکے سوگوار لواحقین کے غم اور دکھ کو سمجھیں۔انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ کوئٹہ کےعلمدار چوک میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میتوں سمیت دھرنا دیئےہوئے ہیں لیکن سیاسی رہنما اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کے حل کے لئے آواز بلند کرنے کی بجائے خاموش ہیں جوبے حسی کی کھلی مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں