کوئٹہ میں میتوں سمیت دھرنا دینے والوں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیںالطاف حسین
ایم کیوایم کے الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں میتوں سمیت دھرنادینےوالے سوگوار لواحقین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاہےکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں شہیدہونے والےافرادکے سوگوار لواحقین کے غم اور دکھ کو سمجھیں۔انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ کوئٹہ کےعلمدار چوک میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میتوں سمیت دھرنا دیئےہوئے ہیں لیکن سیاسی رہنما اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کے حل کے لئے آواز بلند کرنے کی بجائے خاموش ہیں جوبے حسی کی کھلی مثال ہے۔