ن لیگی چیرمین کے بھتیجے کی شادی پر بے تحاشہ پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع
ٹیکس حکام نے دولہے کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں
لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے چیرمین کے بھتیجے کو مہنگی ترین شادی کرنا مہنگی پڑ گئی اور انٹیلی جنس اور لینڈ ریونیو کی انکوائری ٹیموں نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے اشرف آباد میں حکومتی جماعت کے یونین کونسل چئیرمین شیخ ندیم اکبر کے بھتیجے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانا، شیر کے پنجرے پر دولہے کی کرسی رکھ کر بارات لے جانا، دولہے کا سونے کا سہرا اور شیروانی میں سونے کے تار جب کہ لڑکی والوں کی جانب سے دولہے کی بھائیوں کو موٹر سائیکلیں، مہنگی گاڑی، درجنوں سونے کی انگوٹھیاں اور 5 کروڑ کا جہیز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی آنکھوں میں چبھ گیا ہے اور محکمے کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں لیگی چیرمین کے بھتیجے کی انوکھی اورمہنگی ترین شادی
ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو یاسر علی خان کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے ملتان میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ٹیکس حکام نے دولہا عرفان شیخ کے والد اصغر شیخ اور دلہن کے بھائی ناصر پہلوان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ دونوں اطراف کی جائیداد، کاروبار، آمدنی کے ذرائع، منقولہ و غیر منقولہ سکنی و زرعی جائیداد کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔