پاناما کیس میں وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں مل سکتی اعتزاز احسن

قطری خط پر نواز شریف کا موقف نہیں مانا جا سکتا کیونکہ قطری شہزادے کے خط افسانے ہیں، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک March 19, 2017
قطری خط پر نواز شریف کا موقف نہیں مانا جا سکتا کیونکہ قطری شہزادے کے خط افسانہ ہیں، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی کیونکہ ان کے پاس اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی پیش کرنے کے لئے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط پر نواز شریف کا موقف نہیں مانا جا سکتا کیونکہ قطری شہزادے کے خط افسانے پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد نے قطر میں 25 سال کاروبار کیا اور اربوں روپے کمائے جن سے لندن میں جائیدادیں خریدی گئیں لیکن اس کاروبار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے لہذا کسی صورت یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ عدالت ان کا یہ موقف تسلیم کرلے گی، پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی کیونکہ ان کے پاس اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی پیش کرنے کے لئے کسی قسم کے شواہد موجود نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |