بھارت میں پتنگ بازی کامیلہ 40ممالک کے پتنگ بازوں کی شرکت
سالانہ میلے میں 40 ممالک کے 100 پتنگ باز نت نئے ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگوں سے فضا میں رنگ بکھیر رہےہیں۔
بھارت میںپتنگ بازی کا سالانہ میلہ جاری ہے جس میں شائقین بڑی تعداد میں جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی ریاست گجرات میں جاری پتنگ بازی کے سالانہ میلے میں چھوٹی بڑی رنگا رنگ پتنگوں نے آسمان کو رنگین بنادیا، میلے میں دنیا بھر سے پتنگ بازی کے شوقین شرکت کے لئے جمع ہیں، یہ میلہ گزشتہ 25 سالوں سے اسی جوش وخروش سے سجایا جارہا ہے۔
سالانہ میلے میں 40 ممالک کے 100 پتنگ باز نت نئے ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگوں سے فضا میں رنگ بکھیر رہےہیں، ان پتنگوں کو خصوصی طور پر میلے کے لئے تیار کیا گیا ہے جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ میلے کے بعد 3 روزہ خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی جس میں پتنگ بازی کے شوقین افراد کو پتنگ بازی سکھائی جائے گی۔