رحمان ملک نے لانگ مارچ کے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی

لانگ مارچ کے دوران طاہرالقادری اور دوسرے رہنماؤں کو فول پروف باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

لانگ مارچ کے دوران طاہرالقادری اور دوسرے رہنماؤں کو فول پروف باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لانگ مارچ کے سیکیورٹی پلان کے ضابطہ اخلاق کی حتمی منظوری دیدی۔

رحمان ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں طاہرالقادری اور دوسرے رہنماؤں کو فول پروف باکس سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا کے لئے شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا،لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔


اجلاس میں لاہور سے سوار ہونے والے تمام مسافروں کو سوار ہوتے وقت ناموں کی فہرست اور بسوں کی سیکیورٹی کا پلان بھی ترتیب دیا گیا، بسوں کے ڈرائیوروں کے شناختی کارڈز اور ٹیلی فون نمبرز سمیت تمام قواعد متعلقہ پولیس کو دینے کی ہدایت کی گئی۔

 
Load Next Story