وفاقی اداروں نے اگرسیاست کی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے مرادعلی شاہ

وفاقی اداروں کی جانب سے غلط اقدامات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 19, 2017
جن لوگوں نے عدالتوں پر حملہ کیا وہ مزے سے گھوم رہے ہیں، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اداروں نے اگرسیاست کی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے۔



نوری آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے غلط اقدامات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، جن لوگوں نے عدالتوں پر حملہ کیا وہ مزے سے گھوم رہے ہیں لیکن پتہ نہیں لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی ہی کیوں نظر آتی ہے تاہم اگر اداروں کی جانب سے سیاست کی گئی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے۔



اس سے قبل خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا معاملہ الگ الگ ہے شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی انہیں گرفتار کرنے والوں کو شاید ان کی ضمانت کا علم نہیں تھا۔ شرجیل میمن خود پر لگے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس آگئے ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد رہائی



وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا لیکن پھر بھی وہ اپنی گرفتاری کے الزامات لگا رہے ہیں جب کہ ان پر شدید نوعیت کے الزامات ہیں اورعدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کررکھے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی رہنما اگر جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

اس خبرکوبھی پرھیں: فاروق ستار کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم



مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیرمنظور وسان کے خواب واقعی سچے ہوتے ہیں پیپلزپارٹی میں دیگر جماعتوں کے رہنما شمولیت اختیار کررہے ہیں لیکن ان کی شمولیت سے متعلق قیادت ہی فیصلہ کرے گی جو ہمیں بھی قبول ہوگا۔ مردم شماری کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں 19 سال بعد مردم شماری کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن غیر شفاف آدم شماری کو کوئی بھی سیاسی جماعت قبول نہیں کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار کے اب بھی لندن والوں سے رابطے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں