ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا شیخ رشید

شرجیل میمن کی گرفتاری کا ڈرامہ کیا گیا جب کہ ان کی گرفتاری اور رہائی ملٹری کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے،شیخ رشید

2017 پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے لہذا عوام ہوش اور سچائی سے کام لیں، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے منہ میں خاک لیکن اگر انصاف نہ ملا تو ملک زندہ نہیں رہے گا جب کہ (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا۔

لاہور میں منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے منہ میں خاک لیکن اگر انصاف نہ ملا تو ملک زندہ نہیں رہے گا، (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا، لوگ موجودہ نظام سے تنگ آ گئے ہیں، یہاں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے بڑے کرپٹ لوگ پاکستاں میں آکر منہ صاف کر لیتے ہیں کہیں اور ایسا نہیں ہوتا، یہاں چوروں، ڈاکوں اور منافقوں نے اتحاد قائم کر لیا ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے سب کو اٹھنا ہو گا،2017 پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے لہذا عوام ہوش اور سچائی سے کام لیں۔۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد رہائی

شیخ رشید نے کہا کہ شرجیل میمن کی ائیرپورٹ پر گرفتاری کا ڈرامہ کیا گیا،شرجیل میمن کی گرفتاری اور رہائی ملٹری کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے جب کہ شرجیل میمن کے بعد ڈاکڑ عاصم اور عزیر بلوچ کا بھی پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نام اسلام کا لیتے ہیں لیکن چھاؤنی اسلام آباد میں ڈالنا چاہتے ہیں جب کہ ہمارے ملک میں دودھ، دوائی اور حکومت بھی خالص نہیں ہے، امریکی صدر اوبابا کی بیٹی باپ کے صدارت سے فارغ ہونے کے بعد نجی ہوٹل میں کام کرتی ہے لیکن ہماری بیٹی لندن میں 800 کروڑ کے فلیٹ رکھتی ہے۔
Load Next Story