مٹیاری میں بد امنی پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار برہمی

میمن برادری کو تحفظ دینے اور مسروقہ مال برآمد کرنیکی ہدایت، 7روز میں رپورٹ طلب


Nama Nigar July 30, 2012
میمن برادری کو تحفظ دینے اور مسروقہ مال برآمد کرنیکی ہدایت، 7روز میں رپورٹ طلب۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ نے مٹیاری میں میمن جماعت کے لوگوں کے اغوا، ڈکیتی اور رہزنی کی مسلسل وارداتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مٹیاری کی میمن جماعت کے سرکردہ افراد رجب میمن، عبدالرزاق میمن اور دیگر نے سرکٹ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ افراد نے ضلع بھر میں میمن برادری کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے اور میمن برادری کے افراد اغوا، ڈکیتی، رہزنی اور فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی، ڈپٹی کمشنر مٹیاری شاہد ظفر لغاری اور ایس ایس پی مٹیاری منظور علی کھٹیان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میمن برادری کے افراد سمیت ضلع بھر کے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ میمن برادری کے مغویوں کو فی الفور بازیاب ، لوٹا ہوامال واپس اور جرائم پیشہ افراد کو فوری گرفتارکیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں 7دن کے اندر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں