موبائل فون کی چارجنگ نے برطانوی شہری کی جان لے لی

آئی فون چارجنگ کے دوران نہانے کے ٹب میں گرگیا جس کے باعث کرنٹ پھیلنے سے رچرڈ کی موت ہوئی

آئی فون چارجنگ کے دوران نہانے کے ٹب میں گرگیا جس کے باعث کرنٹ پھیلنے سے رچرڈ کی موت ہوئی، فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
نہانے کے دوران موبائل فون کی چارجنگ نے برطانوی شہری کی جان لے لی۔

برطانوی شہری رچرڈ بل نے نہانے کے دوران ٹب کے برابر میں اپنا آئی فون چارجنگ کے لیے لگایا ہوا تھا کہ اچانک فون ٹب میں گرگیا جس کے باعث ٹب میں کرنٹ پھیل گیا اور رچرڈ کی موت ہوگئی، واقعے کے بعد رچرڈ کی اہلیہ نے جب شوہر کے جسم پر زخموں کے نشانات دیکھے تو انہیں لگا کسی نے ان پر حملہ کیا ہے لہذا انہوں نے فوراً طبی عملے کو کال کی جس نے طبی معائنے کرنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے اور ان کے جسم پر زخم کے نشانات کسی حملے کے نہیں بلکہ کرنٹ کے باعث آئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : فون کی بیٹری کے دھماکے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

32 سالہ رچرڈ بل کا طبی معائنے کرنے والی ٹیم کے مطابق انہوں نے اپنا آئی فون گھر کے ہال سے ایک لمبی چارجنگ تار کے ذریعے لگایا ہوا تھا۔
Load Next Story