سیالکوٹ میں لڑکی نے فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے کورقم ہتھیا کر مارڈالا

لڑکی کے گھر پر چھاپے کے دوران لڑکے کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا، پولیس


ویب ڈیسک March 19, 2017
لڑکی کے گھر پر چھاپے کے دوران لڑکے کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا، پولیس ۔ فوٹو : ایکسپریس

فیس بک پر دوستی کرنے والی لڑکی نے لڑکے کو گھر بلاکر رقم ہتھیا کر مبینہ طور پر مارڈالا جب کہ نوجوان کی لاش 3 روز بعد کھیتوں سے ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی شیرون کی فیس بک پر سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی نائلہ سے دوستی ہوئی، نائلہ نے شیرون کو شادی کرکے بیرون ملک لے جانے کے سہانے خواب دکھا کر گھر بلایا اور شیرون لڑکی سے ملنے اس کے گھر چلاگیا تاہم 3 روز لاپتہ رہنے کے بعد شیرون کی کھیتوں سے لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حیدرآباد میں گھر سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق لڑکے کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر تھانہ بدیانہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران پولیس کو نامعلوم نوجوان کی کھیتوں سے لاش ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملیر سے میاں بیوی اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا تھا دوران تفتیش جب لڑکی نائلہ کے گھر پر چھاپا مارا گیا تو گھر سے لڑکے کے کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوا تاہم لڑکی بیرون ملک فرار ہوگئی جب کہ اس کے والدین کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں