چوہدری برادران کی طاہرالقادری کولانگ مارچ سے روکنے کی کوشش ناکام

طاہرالقادری نے پہلے چوہدری برادران سے ملاقات سے انکار کردیا اور بعد ازاں ملاقات کی اور کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔


ویب ڈیسک January 12, 2013
طاہرالقادری نے پہلے چوہدری برادران سے ملاقات سے انکار کردیا اور بعد ازاں ملاقات کی اور کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ کی ڈاکٹر طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔


لانگ مارچ رکوانے کے لئے حکومت نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں، اس سلسلے میں مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہیٰ، بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض اورمونس الہیٰ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملنے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن آئے تو انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا اور اپنی رہائش گاہ سے باہر آکر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہر قیمت پر ہوگا اور اس کی قیمت نہیں لگنے دیں گے۔


ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اگر وہ ایک لمحے کے لئے بھی ملک ریاض سے مل لیتے تو عوام میں لانگ مارچ کے بکنے کا تاثر پیدا ہوجاتا اور وہ ایسا نہیں چاہتے تھے۔


اسی دوران چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ اور ملک ریاض بھی طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے باہر آگئے اور کہا کہ وہ نہ ہی لانگ مارچ کی قیمت لگانے آئے اور نہ ہی کسی کو خریدنے بلکہ عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے آئے ہیں۔


ملک ریاض نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جو اندوہناک سانحہ پیش آیا اس کے بعد وہ لانگ مارچ کو ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے آئے تھے، اس کے بعد ملک ریاض ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |