کوئٹہ میں بروری روڈ پر دھماکا ایک شخص جاں بحقایک زخمی

دو روز قبل بھی کوئٹہ میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک January 12, 2013
دو روز قبل بھی کوئٹہ میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،فوٹو فائل

بروری روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا بروری روڈ پر نیٹ کیفے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص اورزخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ میں 3 بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں