کرپشن میں ملوث پاسپورٹ آفس کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

کرپشن کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں کی مدت میں خاص حد تک توسیع کا صوابدیدی اختیار بھی واپس لے لیا گیا


ویب ڈیسک March 19, 2017
گرفتاراسسٹنٹ ڈائریکٹر پرغیرملکیوں سے ویزا توسیع کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے،فوٹوؒ:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کے حکم پر کرپشن میں ملوث پاسپورٹ آفس کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک اہلکار کو کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان پرغیرملکیوں سے ویزا توسیع کے لئے رشوت لینے کے الزامات ہیں جنہیں حراست میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے کرپشن کی رقم وصول کر کے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے اور دیگر ملزموں کی بھی نشاندہی کی جائے۔ کرپشن کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں کی مدت میں خاص حد تک توسیع کا صوابدیدی اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |