مکلیکے یوٹیلٹی اسٹور میں ڈکیتی 2لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

4مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر خریداروں سے موبائل فون و قیمتی سامان بھی چھین لیا


Nama Nigar July 30, 2012
4مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر خریداروں سے موبائل فون و قیمتی سامان بھی چھین لیا۔ فائل فوٹو

KARACHI: مکلی کے یوٹیلٹی اسٹور میں ڈکیتی، ملزمان 2لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ٹھٹھہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اتوار کے روزمکلی کے یوٹیلٹی اسٹور میں دن دہاڑے 4مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کے یرغمال بنا کر2لاکھ روپے نقد اور وہاں موجودخریداروں سے 5موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کے باعث تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ واضح رہے کہ یکم رمضان سے اب تک ٹھٹھہ مکلی اور دیگر علاقوں سے 4موٹرسائیکلیں اور ایک کار بھی چھن چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں