پیپلزپارٹی کرپشن کی غضب کہانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے شورمچا رہی ہے رانا ثنااللہ
پیپلز پارٹی کا سندھ اورپی ٹی آئی کا خیبرپختون خوا سے بوریا بسترگول ہوگا، رانا ثنااللہ
پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب چئیرمین کی تعیناتی کی حمایت کی تھی اور اب کرپشن کی غضب کہانیوں پر پردہ ڈالنے کےلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں اور ناہی پاناما لیکس میں ان پر براہ راست کوئی الزام ہے اس لئے انہیں عدالت میں طلب نہیں کیا جا سکا، ججز کبھی پاپولر فیصلے نہیں کرتی، پاناما کیس کا فیصلہ عوام اور عدلیہ کے حق میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کی 2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کی کال پر پنجاب سے کتا بھی نہیں بھونکا اور عوام نے ان کے فیصلے کو مسترد کردیا سپریم کورٹ سے تابوت اور جنازے نہیں فیصلے نکلتے ہیں جنازے بنی گالا اور لال حویلی سے نکلیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کا ادارہ صرف سندھ اورپیپلزپارٹی کے لئے بنا ہے
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خود چیرمین نیب کی تعیناتی کی حمایت کی تھی اب وہ خود کرپشن کی غضب کہانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش، پروپیگنڈا اور شور مچا رہی ہے، سندھ کے کون سے شہر میں 17 ارب روپے لگے کراچی کو تو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے جب کہ اندرون سندھ بھی برا حال ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ اور پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا سے بوریا بستر گول ہوگا۔ شرجیل میمن کا حال چور مچائے شور جیسا ہے ان پر 5 ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں اگر وہ بے گناہ ہیں تو عدالت کا سامنا کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ سے وفاقی اداروں کا بوریا بستر گول کردیں گے
صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے بہادری کا ثبوت دیا، جس کمپنی نے اسے خالی بندوق دے کر کھڑا کررکھا تھا اس پر پابندی لگائی جائے گی جب کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد مقتول کے ورثا کی مالی امداد بھی جائے گی۔