جذبہ خیرسگالی وزیراعظم کا پاک افغان سرحد فوری کھولنے کا حکم

امید ہے کہ جن وجوہات کی بناء پر سرحد بند کی گئی تھی افغان حکومت ان کا تدارک کرے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 20, 2017
پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیر پا امن نا گزیر ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ بند ہونے والی پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے۔



وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفاد کے لئے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو کھولنے کا فیصلہ کیا تاہم امید ہے کہ جن وجوہات کی بناء پر سرحد بند کی گئی تھی افغان حکومت ان کا تدارک کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد 18 روز بعد کھول دی گئی



وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیر پا امن نا گزیر ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کے لئے افغانستان سے ملحقہ طورخم بارڈر اور چمن گیٹ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں