ترسیلات زر 125 فیصد کے اضافے سے 711 ارب ڈالر ہوگئیں
پہلی ششماہی میںسعودیہ1.96ارب،عرب امارات1.46ارب، امریکاسے 1.15 ارب موصول
بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 7ارب11کروڑ67لاکھ ڈالر کی رقوم وطن بھیجیں جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں موصول ہونے والی 6ارب 32 کروڑ 53 لاکھ 40ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 12.51 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر2012 کے دوران امریکا سے موصول ہونے والی ورکرز ریمیٹینسز کی مالیت 0.46 فیصد کے اضافے سے 1ارب15کروڑ 55 لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ سے 38.36 فیصد بڑھ کر 1ارب 50لاکھ 10 ہزار ڈالر، سعودی عرب سے 17.98 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 96کروڑ6لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 3.40 فیصد بڑھ کر 1 ارب 46 کروڑ 9 لاکھ ڈالر، جی سی سی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر وعمان سے 12.48 فیصد بلند ہو کر 81 کروڑ11لاکھ80ہزار ڈالر ہوگئی۔
یورپی یونین کے ممالک سے 0.2فیصدکمی سے 18 کروڑ 87 لاکھ70ہزار ڈالر موصول ہوئے جبکہ ناروے 2 کروڑ 7لاکھ 50ہزار، سوئٹزرلینڈ 1 کروڑ63لاکھ20ہزار، آسٹریلیا 8 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار ، کینیڈا 9کروڑ75لاکھ، جاپان 30 لاکھ 50ہزار اور دیگر ممالک سے 31کروڑ 28لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانیوں نے 1 ارب 13 کروڑ 46 لاکھ 60ہزار ڈالر وطن بھیجے، دسمبر 2011 میں1ارب 8کروڑ 53لاکھ 50ہزار ڈالر اور نومبر 2012 میں 1ارب 1کروڑ 78 لاکھ30 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔