ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

ڈی جی ساؤتھ ایشیا کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا

ڈی جی ساؤتھ ایشیا کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا: فوٹو : فائل

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 17 اور 18 مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایل اوسی پرفائربندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوئی جب کہ 18 مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہوئے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔
Load Next Story