حیدرآباد ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ نوجوان زخمی

واقعہ لطیف آباد نمبر 7 میں افطار کے دوران پیش آیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس


Numainda Express July 30, 2012
واقعہ لطیف آباد نمبر 7 میں افطار کے دوران پیش آیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس۔ فائل فوٹو

اے سیکشن تھانے کی حد ود لطیف آباد نمبر 7 میں افطار کے دوران معروف مٹھائی کی دُکان میں 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر دُکان کے ملازم 32 سالہ محمد عابد کوگولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جب کہ واقعہ کی اطلاع کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ پولیس کے دیر سے پہنچنے پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں