دنیا میں 2 ارب 40 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل

انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے والوں میں سے 1.4 ارب ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں اور ان میں سے صرف 60 کروڑ خواتین ہیں۔

انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے والوں میں سے 1.4 ارب ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں اور ان میں سے صرف 60 کروڑ خواتین ہیں۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر کی ایک تہائی آبادی کو فی الوقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جن میں خواتین کی تعداد کم ہے۔


ہائی ٹیک کمپنی انٹیل کارپوریشن کی جانب سے امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے کی گئی تحقیق کی ''ویمن اینڈ دی ویب'' نامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فی الوقت 2 ارب 40 کروڑافراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جن میں سے 1.4 ارب ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں اور ان میں سے صرف 60 کروڑ خواتین ہیں۔

یہ رپورٹ واشنگٹن میں 2روزہ کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی جس میں ترقی پذیر ممالک میں خواتین تک آن لائن رسائی بڑھانے کامطالبہ کیا گیا اور اس سلسلے میں آن لائن ویمن کی تعداد 3سال میں بڑھا کر 1.2 ارب تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں 78 فیصد افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ آئس لینڈ میں 97 فیصد، بھارت میں صرف11 فیصد اور یوگنڈا میں 13 فیصد آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے، ترقی پذیر دنیا میں مردوں کے مقابلے میں خواتین تک انٹرنیٹ رسائی 23 فیصد کم ہے جو سب صحارن افریقہ میں 45 فیصدتک ہے۔
Load Next Story