چین میں عمارت کے اندر سے ٹرین کا انوکھا راستہ

ٹرین کا ٹریک 19 منزلہ رہائشی عمارت کے اندر سے گزارا گیا جب کہ عمارت میں ہی اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 20, 2017
ٹرین کا ٹریک 19 منزلہ رہائشی عمارت کے اندر سے گزارا گیا جب کہ عمارت میں ہی اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے، فوٹو؛ اے ایف پی/گیٹی

چین میں زمین پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے 19 منزلہ عمارت کے درمیان سے ٹرین کے گزرنے کے لیے دلچسپ اور انوکھا ٹریک بنایا گیا ہے۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے چونگ کیون کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں ٹرین کے لیے انوکھا ٹریک بنایا گیا ہے، یہ ریلوے ٹریک عمارت کی چھٹی، ساتویں اور اٹھویں منزلوں پر قائم ہے اور عمارت کے اندر ہی بنے ریلوے اسٹیشن سے روزانہ درجنوں افراد ٹرین میں سوار ہوتے اور یہاں اترتے ہیں۔



مقامی انتظامیہ کے مطابق شہر میں جگہ کی کمی کے باعث اس قسم کا منفرد حل تلاش کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں