کاجول اپنا فنی کیریئر بچانے کیلیے ہاتھ پاؤں مارنے لگیں

ہدایتکار کرن جوہر سے ناراضی کاجول کو خاصی مہنگی پڑ گئی اور وہ دوبارہ شاہ رخ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہی ہیں


ویب ڈیسک March 20, 2017
ہدایتکار کرن جوہر سے ناراضی کاجول کو خاصی مہنگی پڑ گئی اور وہ دوبارہ شاہ رخ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہی ہیں، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کرن جوہر سے ناراضی کے بعد اپنا فنی کیرئیر بچانے کے لیے شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے پینگیں بڑھالی ہیں۔

کاجول اور ہدایتکار کرن جوہر کی آپس میں گہری دوستی تھی اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں کے لیے کام کیا ہے جب کہ فلم نگری میں کاجول کے کیرئیر کو کرن ہی سنبھالا دیتے رہے ہیں اور اپنی کئی سپر ہٹ فلموں میں انہیں کردار دیئے ہیں لیکن اب کرن سے ناراضی کاجول کو مہنگی پڑتی جارہی ہے اور انہیں اپنے کیرئیر کو بچانے کی فکر ستانے لگی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کو کرن جوہر سے ناراضی کے بعد اپنا فلمی کیرئیر بھی خطرے میں دکھائی دینے لگا ہے جس کے باعث انہوں نے قریبی دوست شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا سے پینگیں بڑھانے شروع کردی ہیں اور اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے انہی 2 افراد سے صلاح و مشورے کرنے لگی ہیں۔

بالی ووڈ کی دونوں شخصیات کا کرن جوہر کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کاجول نے فلموں کے حصول کے لیے ان کے قریبی دوستوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے پروجیکٹ سے آؤٹ ہونے کی نوبت نہ آسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول نے کرن کی فلموں''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم'' اور ''مائی نیم ازخان'' میں کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |