کھپرو ملوں نے آٹے کی قیمت میں سو روپے من اضافہ کردیا
بلیک مارکیٹنگ شروع ، شہری آٹے کیلیے مارے مارے پھرنے لگے، کارروائی کا مطالبہ
ISLAMABAD:
کھپرو میں فلور مل مالکان نے آٹے کے نرخوں میں 100 روپے فی من اضافہ کردیا ، انتظامیہ آٹے کے نرخوں میں اضافہ روکنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو میں فلور مل مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی نرخوں میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت ساڑھے 29 روپے سے بڑھا کر 32 روپے فی کلو کردی ہے جبکہ فلور ملوں و چکی مالکان نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع کردی ہے۔
شہری رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آٹے کیلیے مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں، ادھر محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے فلور ملوں کو سرکاری نرخوں پر کوٹے کی گندم عید بعد دینے کا کہا ہے جس کے بعد شہر میں آٹے کے نرخوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کی اعلان کردہ سبسڈی والی گندم بھی محکمہ خوراک نے فلور مل و آٹا چکی مالکان کو دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے 9 رمضان گزر جانے کے باوجود شہر میں سستے آٹے کا اسٹال نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر خوراک و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھپرو میں آٹے کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔