جام صاحبدکان پر چھاپہ رمضان آفر کی چینی برآمد

دکاندار اور یوٹیلیٹی اسٹو ر انچارج گرفتار، پولیس نے مک مکا کے بعد چھوڑ دیا، شہریوں کا احتجاج

دکاندار اور یوٹیلیٹی اسٹو ر انچارج گرفتار، پولیس نے مک مکا کے بعد چھوڑ دیا، شہریوں کا احتجاج

ISLAMABAD:
یوٹیلٹی اسٹو ر انچارج نے رمضان میں صارفین کیلیے آئی سستی چینی دکانوں پر بیچ دی، پولیس کا چھاپہ مار کر دکاندار اور اسٹور انچارج زیر حراست، لین دین کے بعد رہاکردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق جام صاحب شہر میں قائم واحد یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان المبارک کے لیے بھیجی جانے والی سستی اشیا کی بازار میں فروخت کی شکایات کے بعد پولیس نے ایک دکان پر چھاپہ مار کر یوٹیلٹی اسٹور کی 250 کلو گرام چینی برآمد کرکے دکاندار اور یوٹیلٹی اسٹور انچارج علی شیر ڈاہری کو حراست میں لے لیا جنھیں بعد ازاںمک مکا کے بعد رہا کردیا گیا ۔

جام صاحب کے شہریوں نے یوٹیلٹی اسٹور کی اشیاکی دکانوں پر فروخت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انچارج کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story