جمہوریت کیلیے جدوجہد ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے امین فہیم
آئین کی بالادستی قبول نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی، طالب المولیٰ کی برسی پر گفتگو۔
حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔
طاہر القادری آئین کے خلاف گئے تو نوٹس لیا جائے گا، مخدوم طالب المولیٰ نے ہمیں انتقام کی سیاست کا درس نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے ہالا میں طالب المولیٰ کی 20 ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنا ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے لیکن اگر کوئی پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی قبول نہیں کرے گی تو اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ امین فہیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے لیے قربانیاں نہیں دیں۔انھوں نے کہا کہ مخدوم طالب المولی ایکٰ عظیم انسان تھے، انھوں نے ہمیشہ عوام سے بہتر رویہ رکھا۔