نوشہرہ میں کار ٹرین کی زد میں آنے سے ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ایس ایچ او خادمین خان اپنی گاڑی میں دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھے، پولیس حکام


ویب ڈیسک March 21, 2017
ٹرین حادثے میں ایس ایچ او خادمین خان اور گن مین ضیاالرحمٰن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس : فوٹو: فائل

لاہور: اضاخیل کے قریب کار کے ٹرین کی زد میں آنے سے اس میں سوار ایس ایچ او اور ان کا گن مین جاں بحق جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین نے کار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور گن مین جاں بحق ہوگئے جب کہ سب انسپکڑ اور سپاہی شدید زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لودھراں میں 2 رکشے ٹرین کی زد میں آنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اضاخیل خادمین خان پرائیویٹ کار میں اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھے کہ پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خادمین خان اور گن مین ضیاالرحمٰن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ سب انسپیکٹر اخترحسین اور کانسٹیبل ذبیح اللہ زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد کی مدد سے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں