پی آئی اے کا عملہ سیالکوٹ سے جدہ جانے والے معتمرین کو کراچی لے آیا
پروازنے اڑان بھرنے میں 4 گھنٹے کی تاخیر کی جس کی وجہ سےعملے کو تبدیل کرنے کیلیے طیارہ کراچی اتارا گیا، پی آئی اے حکام
ISLAMABAD:
پی آئی اے کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے سیالکوٹ سے عمرے کے لئے جانے والے 450 متعمرین کو حجاز مقدس لے جانے کے بجائے کراچی لا کر اتار دیا۔
باکمال لوگ لاجواب سروس کی مصداق پی آئی اے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہے کبھی عملے کے ناروا سلوک کے باعث تو کبھی مسافروں کا سامان گم ہوجانے کی وجہ، کبھی پروازوں کی تاخیر کے باعث، کبھی حادثوں کی وجہ سے اور کبھی عملے کی کوتاہی کے باعث اسمگلنگ ہونے کے باعث۔ کبھی اربوں روپے خسارے کی وجہ سے اور کبھی بوسیدہ حالت کی وجہ سے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے پریمئیرسروس کو4 ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کا خسارہ
ان تمام وجوہات کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور مسافرپریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 نے 10 بج کر 45 منٹ پر 450 افراد کو سیالکوٹ سے جدہ روانہ ہونا تھا تاہم پرواز نے سیالکوٹ سے ہی 4 گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری اور اس کے بعد حجاز مقدس جانے کے بجائے متعمرین کو کراچی پہنچادیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے سے تمام سہولیات واپس لے لی گئیں
مسافروں کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو سوا گھنٹے تک طیارے میں ہی بٹھائے رکھا گیا اور اس کے بعد مسافروں کو ہوٹل لے جانے کے بجائے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا اور تاحال پرواز کی روانگی کا وقت نہیں بتایا جارہا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے تاخیر سے پہنچنے والی پرواز کو کراچی میں اتارا گیا اور اسی تاخیر کی وجہ سے عملے کی ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہورہا تھا اور عملے کی تبدیلی کی وجہ سے پرواز کو کراچی میں لایا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او نے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کردیا